page contents Poetry With Pic: گوگل کے 7 منفرد منصوبے جو بدل دیں گے دنیا

Thursday, 10 July 2014

گوگل کے 7 منفرد منصوبے جو بدل دیں گے دنیا

 نیویارک : دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران کمپنی گوگل ایسی چیزوں پر کام کرنا پسند کرتی ہے جس پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتا، مثال کے طور پر گوگل سرچ نے معلومات کے حصول کو بہت آسان بنا دیا، جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

اب گوگل ایسے منفرد سات منصوبوں پر کام کررہا ہے جو اگر مکمل ہوگئے تو دنیا تبدیل ہوکر رہ جائے گی اور ان کی تفصیل واقعی حیران کن ہے۔

گوگل ڈرائیولیس کار
گوگل نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی کامیاب آزمائش کرلی ہے اور توقع ہے کہ کمرشلی فروخت کے بعد ٹریفک حادثات میں انسانی ہلاکتوں کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

اڑن سائیکلیں یا فلائنگ بائکس
گوگل کے سی ای او لیری پیج نے ان انوکھی سائیکلوں کیساتھ ان کیلئے فضائی ٹریکس کا خیال بھی پیش کیا ہے جس سے توقع ہے کہ لوگوں میں سائیکل چلانے کا شوق بڑھے گا۔ لیری کے مطابق گوگل نہ صرف اس خیال پر کام کررہا ہے بلکہ یہ لوگوں کے تصورات سے بھی زیادہ اہم ثابت ہوگا۔

اسمارٹ کانٹیکٹ لینس
جو لوگ گوگل گلاس کو پسند نہ کریں ان کیلئے اس کمپنی نے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ اس خیال کا مقصد جسم میں گلوکوز کی مقدار کو نظر میں رکھنا ہے، جبکہ دیگر اہم فیچرز بھی اسکا حصہ ہوں گے۔

انٹرنیٹ غبارے
اس مقصد کے ذریعے گوگل کی کوشش ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوسکے۔ ان غباروں کے ذریعے گوگل موجودہ دور میں اس ٹیکنالوجی سے محروم دوتہائی آبادی تک یہ سہولت پہنچانا چاہتا ہے۔

ماڈلر اسمارٹ فون
گوگل کا ایک انوکھا منصوبہ ایسے موبائل فون کی تیاری ہے جو لوگ اپنی مرضی کے مطابق خود تیار کرسکیں، اور یہ خیال دنیا کے 6 ارب افراد کیلئے پیش کی گیا ہے تاکہ کوئی بھی اس عہد میں اسمارٹ فون سے محروم نہ رہ سکے۔

گوگل گلاس
اپنی اس ڈیوائس کے ذریعے گوگل لوگوں کو ٹیکنالوجی کے بہت زیادہ قریب لانا چاہتا ہے، اور ان انقلابی چشموں کا ابتدائی ورژن تو برطانیہ و امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے تاہم اس کا مکمل ورژن رواں برس کے اختتام تک فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ
گوگل دنیا کو گیگابائٹ انٹرنیٹ اسپیڈ مہا کرنے کا خواہشمند ہے۔ گوگل کی انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فائبر کے ذریعے ہمیں ایسی رفتار میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا تجربہ ہوگا جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Facebook Comments