page contents Poetry With Pic: آپ تصور کریں کہ ایسا پرندہ جو اپنے بہت بڑے پروں کی وجہ سے آپ کے کمرے میں سما نہ پائے۔

Thursday, 10 July 2014

آپ تصور کریں کہ ایسا پرندہ جو اپنے بہت بڑے پروں کی وجہ سے آپ کے کمرے میں سما نہ پائے۔

آپ تصور کریں کہ ایسا پرندہ جو اپنے بہت بڑے پروں کی وجہ سے آپ کے کمرے میں سما نہ پائے۔

اپ سوچیں کہ 'پلاگورنس سندرسی' کو آپ نے اپنے گھر لانے کی کوشش کی تو کیا ہو گا۔

شمالی کیرولینا میں نیشنل سینتھیسس سینٹر کے مطابق ناپید پلاگورنس سندرسی کے پروں کی لمبائی تقریبآ 20 سے 24 فٹ ہوتی تھی، جو آج کے سب سے بڑے پرندے رائل البٹروسس سے دوگنا تھی۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پلاگورنس سندرسی تقریبآ 25 سے 28 ملین سال کرہ ارض پر رہتے تھے۔

سینٹر کا کہنا ہے کہ پرندہ اپنے پتلے پروں اور کھوکھلی ہڈیوں کی بدولت اپنے پروں کو جھٹکا دیے بغیر طویل فاصلہ طے کر سکتا تھا۔

تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اتنا بڑا پرندہ عام پرندوں کی طرح فورآ اڑ جاتا ہو گا، پلاگورنس سندرسی کو اڑنے کے لیے شاید کچھ دوڑنا پڑتا ہو گا۔

پرندے کا ڈھانچہ اکتیس سال پہلے زمین کے اندر سے اس وقت دریافت ہواتھا جب مزدور جنوبی کیرولینا میں چارلسٹن انٹرنشنل ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل پر کام شروع کر رہے تھے۔

دریافت پرندے کی باقیات میں ایک مکمل کھوپڑی، بازو اور ٹانگ کی ہڈیاں شامل تھیں، وہ اتنا بڑا تھا کہ کھودائی کا کام مشین کے ذریعے کرنا پڑا تھا۔

رواں ہفتے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے اس پرندے کی دریافت کے حوالے سے تشہیر کی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Facebook Comments