page contents Poetry With Pic: کیپٹن نوید کے بعد اداکارہ میرا کانئے معاشقے کا انکشاف

Friday, 11 July 2014

کیپٹن نوید کے بعد اداکارہ میرا کانئے معاشقے کا انکشاف

کیپٹن نوید کے بعد اداکارہ میرا کانئے معاشقے کا انکشاف

11 جولائی 2014 (10:12)
کیپٹن نوید کے بعد اداکارہ میرا کانئے معاشقے کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا اور مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے درمیان اختلافات کی وجہ بننے والی بنگالی حسینہ کی انٹری کے بعد امریکی ڈاکٹر کی اداکارہ سے ”گہری“ دوستی کا بھی انکشاف ہواہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر اسد سے اداکارہ میرا کی دوستی ہسپتال کے پراجیکٹ کے دوران اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ایک طرف 25 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا تھا اور دوسری جانب ہسپتال کو بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ امریکہ میں قیام کے دوران اداکارہ میرا اور داکٹر اسد اکثر مختلف مقامات پر ایک ساتھ رہتے تھے اور دونوں کے درمیان بڑھتی دوستی کی وجہ سے کیپٹن نوید اور میرا کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر اسد نے ایک مرتبہ اداکارہ میرا کو فرسٹ کلاس کی ٹکٹ دے کر امریکہ بھی بلوایا تھا۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا تیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے صف انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال پراجیکٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں لیکن اب میرا مقصد ہسپتال کو بنانا ہے جس کو ہر صورت بنا کر ہی دم لوں گی۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Facebook Comments