page contents Poetry With Pic: ایک آدمی، 12 مستورات

Tuesday 8 July 2014

ایک آدمی، 12 مستورات

ایک آدمی، 12 مستورات
08 جولائی 2014 (21:42)
ایک آدمی، 12 مستورات
کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشین سپیشل برانچ کے افسران اس وقت ایک ایسے آدمی سے تفتیش کررہے ہیں جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ اس نے کم از کم 12 شادیاں کررکھی ہیں۔ ملائیشین پولیس نے میڈیا کو اس کا نام ”رابرٹ اینڈ ریو سکاٹ“ بتایا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جمال الدین مصطفی کا نام بھی استعمال کرتا ہے اور اکثر اسلامی لباس بھی پہنتا ہے۔ 43 سالہ سکاٹ اب ملائیشیا میں پنانگ جزیرے میں رہتا ہے۔ اس کے خلاف تحقیقات تب شروع کی گئیں جب متعدد یورپی خواتین کی جانب سے اس پر انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا گیا۔ سپیشل برانچ کے اسٹیٹ ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سکاٹ بظاہر بونسیا میں جنگ آزادی میں بھی حصہ لے چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کررکھی ہیں اور خیال ہے کہ ان کی تعداد 12 سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کا نشانہ بننے والی زیادہ تر خواتین بینک افسران یا یونیورسٹی ٹیچر ہیں۔ دوسری جانب اس کے خلاف سماجی میڈیا پر مہم چلانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ سکاٹ خواتین سے ملنے کے بعد جذباتی باتیں کرکے انہیں شادی رچانے کے لئے تیار کرتا تھا۔ شادی کے بعد مذہب کا سہارا لے کر انہیں اپنی ہر بات ماننے پرمجبور کرتا اور پھر ان کی جمع پونجی لے کر فرار ہوجاتا۔ ان بیگمات سے اس کے متعدد بچے بھی ہیں اور قانونی طور پر انہیں طلاق بھی نہیں دی گئی۔ ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ وہ سکاٹ کے مقاصد کی تحقیق کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Facebook Comments